مجھ پر غلط تنقیدہوتی ہے تیل کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، عالمی مارکیٹ میں روز قیمتیں بدلتی ہیں، وزیرپیٹرولیم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ مجھ پر تنقید ہوتی ہے کہ روز قیمتیں بدلتا ہوں مگر قیمت عالمی مارکیٹ میں روز بدلنے کی وجہ سے تبدیل کرنی پڑتی ہے۔ اسلام آباد میں20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر کام شروع کیا، گیس کی قیمت میں اضافہ کیے بغیر پاور سیکٹر کی ڈیمانڈ کم ہونے کے باوجود گردشی قرض نہیں بڑھا۔ مجھ پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں روز قیمتیں بدلتا ہوں، میں قیمتیں نہیں بدلتا، عالمی مارکیٹ میں ہر جمعے کو قیمتیں تبدیل نہیں ہوتیں، فیول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بدلتی ہیں، میں صرف عملدرآمد کرتا ہوں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی روشنی میں اقدامات کررہے ہیں، گزشتہ روز ڈیزل کی قیمتوں کی مد میں ریلیف دیا ہے، ہماری کوششوں سے ریفائنری نے بات مان لی اور ڈیزل کی قیمت کم ہوگئیں، ریفائنری اپ گریڈیشن کیلئے جلد معاہدہ ہوگا۔


