کوئٹہ، کواری روڈ، زمان روڈ، امان خان اسٹریٹ و نواح میں طویل لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ، زمان روڈ، امان خان اسٹریٹ و نواح میں گزشتہ رات سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔گزشتہ رات 2 بجے بجلی بند کی گئی جو تاحال بحال نہ ہو سکی یہ سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہر 2 یا 3 دن بعد رات گئے بجلی کی بحالی معطل کر دی جاتی ہے اور پھر رات بھر بجلی بحال نہیں کی جاتی۔علاقہ مکینوں نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی فراہمی بحال کی جائے اور شکایات کے ازالے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے