تین ملکی معاہدہ مکہ ڈیفنس الائنس، پہلے سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوں گے، ترک وزیرخارجہ
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیےکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں منعقد ہوا جس میں تینوں ممالک کےوزرائے خارجہ، وزرائےدفاع اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ اجلاس کامقصد علاقائی امن اور استحکام کا فروغ ہے۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ادارہ سازی کےلیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں کیے گئے فیصلے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے، ہمارا اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں ہے،۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اتحاد کا ڈھانچہ قائم کرنا شروع کردیا ہے، ادارہ سازی کےلیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حاقان فیدان نے کہا کہ مزید ممالک کی معاہدے میں شمولیت کے لیے روڈ میپ تیار کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔


