مستونگ، دتو کے علاقے میں سڑک کنارے پانچ افراد کی لاشیں برآمد
مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ کے علاقے دتو میں سڑک کنارے پانچ افراد کی لاشیں پڑی ہونے کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق لاشیں تاحال موقع پر موجود ہیں، تاہم واقعے کی نوعیت، ہلاکتوں کی تعداد اور شناخت کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔واقعے کی سرکاری طور پر تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔ مزید معلومات اور انتظامیہ کے موقف کا انتظار ہے۔
Load/Hide Comments


