مستونگ میں تیزاب گردی کے واقع پر وزیراعلی اور وزیر صحت کا نوٹس،متاثرہ خاتون کراچی منتقل
مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ کے علاقے پر ببری کانک تیزاب گردی سے متاثرہ خاتون لائبہ سمالانی کو کراچی منتقل کردیا گیاوزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے لائبہ سمالانی کیس کا نوٹس لے لیا۔تیزاب گردی کا شکار لائبہ سمالانی کو وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر صحت کے خصوصی نوٹس پر مزید علاج کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ سے کراچی ریفر کر دیا گیالواحقین نے وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزیر صحت اور تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لائبہ سمالانی کی صحت میں بہتری کے لیے دعا کی جائے۔ساتھ ہی لواحقین نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں نامزد ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے، لہذا انہیں فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Load/Hide Comments


