سوراب میں فائرنگ سے خاران کے سینئر صحافی حاجی محمد عارف کا فرزند جاں بحق، دوسرے بیٹے سمیت دو افراد زخمی

خاران(انتخاب نیوز)سوراب کے علاقے میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاران کے نوجوان جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق خاران سے تعلق رکھنے والے زین عارف حبیب عارف جنید دیدگ کراچی سے کوئٹہ جاتے ہوئے سوراب کے میں شاہراہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے زین عارف موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ حبیب عارف جیند دیدگ زخمی ہوئے تھے جنھیں فوری طور پر قلات سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر مقتول کی لاش اور زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کیا گیا بعدازاں زین عارف کی میت کو خاران لاکر تدفین کیا گیا مقتول زین عارف اور زخمی حبیب عارف خاران کے صحافی حاجی عارف کے فرزند جبکہ دوسرا زخمی اور جنید آحمد پروفیسر عبدالکریم دیدگ کے بیٹے ہیں۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد رند جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری ایوب ترین ، بی یوجے اور کوئٹہ پریس کلب کی کابینہ و اراکین ایگزیکٹو کونسل نے مشترکہ مذمتی بیان میں گزشتہ روز سوراب کے قریب صدر پریس کلب خاران اور سینئر صحافی حاجی عارف کے بیٹوں کی گاڑی پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ میں ان کے بیٹے سالال کے جاں بحق اور ایک بیٹے کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر انتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بیان میں حاجی عارف اور متاثرہ خاندان سے پوری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں سخت سزا دی جائے ۔ بی یوجے اور کوئٹہ پریس کلب قیادت نے حکومت سے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانے اورمتاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں