ہر مریض کو محفوظ ، معیاری اور بروقت طبی نگہداشت کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ، محفوظ علاج، بہتر صحت اور باوقار طبی نگہداشت ہر شہری کا حق ہے،سرفراز بگٹی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی یومِ مریضوں کی حفاظت کے موقع پر ہمارا عزم ہے کہ بلوچستان میں ہر مریض کو محفوظ، معیاری اور بروقت طبی نگہداشت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات، ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری، طبی عملے کی استعدادِ کار میں اضافے اور جدید نظام کے فروغ کے ذریعے مریضوں کے تحفظ کو مزید مو¿ثر بنائے گی۔ محفوظ علاج، بہتر صحت اور باوقار طبی نگہداشت ہر شہری کا حق ہے۔
Load/Hide Comments


