نوجوان وکلاءکی نئی قیادت سے مثبت کردار کی امید ہے، انور بلوچ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان انور بلوچ نے ینگ لائرز الائنس کے انتخابات میں عالمگیر مندوخیل کو صدر اور اسرار جتک کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نومنتخب کابینہ کے تمام اراکین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نوجوان وکلاءکی جمہوری عمل میں شرکت اور اپنی نمائندہ قیادت کا انتخاب ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ وکلائ معاشرے میں آئین، قانون، انصاف اور بنیادی شہری حقوق کے تحفظ کی اہم ذمہ داری رکھتے ہیں جبکہ نوجوان وکلاءاپنی قانونی فہم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے آئینی و قانونی شعور کے فروغ میں مو¿ثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عالمگیر مندوخیل، اسرار جتک اور نومنتخب کابینہ کو وکلاءبرادری کے اعتماد کو ذمہ داری سمجھتے ہوئے نوجوان وکلاءکے پیشہ ورانہ مسائل کے حل، باہمی تعاون اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ قانون کی بالادستی، آئینی اداروں کا احترام، انصاف تک مساوی رسائی اور شہری حقوق کا تحفظ ایک منصفانہ معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں۔ نوجوان وکلائ عوام کو ان کے قانونی و آئینی حقوق سے آگاہ کرنے انصاف تک رسائی آسان بنانے اور معاشرے میں شعوری و جمہوری رویوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عوامی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف کے لیے قانونی برادری کا معاشرے کے مختلف طبقات سے رابطہ ضروری ہے۔ نوجوان وکلاءاگر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ عوامی مسائل اور بنیادی حقوق کے معاملات کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں تو وہ ایک باشعور، ذمہ دار اور آئینی معاشرے کی تشکیل میں مو¿ثر حصہ ڈال سکتے ہیں۔انور بلوچ نے عالمگیر مندوخیل، اسرار جتک اور ینگ لائرز الائنس کی نومنتخب کابینہ کو ایک بار مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کرتے ہیں کہ نئی قیادت وکلائ برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے قانون کی بالادستی، آئینی شعور، انصاف، عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی۔


