بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،خواتین و بچوں سمیت58افراد حراست میں لے لئے ، سیکورٹی ذرائع
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 58 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بلوچستان سے حراست میں لے لیا گیا۔ فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 58 غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افغان باشندے پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


