چین اور امریکہ کے بغیر دنیا کے بہت سے مسائل کا حل تلاش کرنا بہت مشکل ہو جائے گا، چینی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ آج ہم جو فیصلے کریں گے وہ آنے والی کئی دہائیوں تک امن اور خوش حالی کو فروغ دے سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے اوول آفس میں ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کی تصویر جاری کر دی، دونوں رہنما اس تاریخی دفتر میں دو طرفہ ملاقات کر رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کے ہمراہ توسیع شدہ دو طرفہ اجلاس بھی ہوں گے۔چینی صدر شی جن پنگ وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات اسٹریٹجک استحکام پر مبنی رہے ہیں۔ آج امریکا اور چین ایک تاریخی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں