وفاقی آئینی عدالت میں صحافیوں کوبغیر کلیئرنس کے داخلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت میں صحافیوں کو کوریج کے لیے داخلے سے روکنے کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔صحافیوں کو کلیئرنس ملنے کے بعد ہی احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت دی جائے گی، تاہم اب تک متعلقہ اداروں کی جانب سے صحافیوں کی کلیئرنس مکمل نہیں ہو سکی ہے۔گزشتہ روز بھی عدالتی کارروائی کی کوریج کے لیے آنے والے رپورٹرز اور میڈیا نمائندگان کو سکیورٹی اہلکاروں نے دروازے پر ہی روک دیا تھا، جس کے باعث صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صحافی برادری نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی امور کی کوریج کے لیے میڈیا کے داخلے کو بلا تاخیر یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے