مشہد احتجاج کیس، ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
مشہد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران چار سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ دونوں افراد کو رواں برس جنوری میں شمال مشرقی شہر مشہد میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران چار سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ ب±دھ کی صبح ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت برقرار رکھنے اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پھانسی دی گئی۔ دونوں افراد کو احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں کردار ادا کرنے پر سزا سنائی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


