پنجگور ،فتح علی بازار میں بارودی مواد پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ،3زخمی،پولیس

پنجگور(انتخاب نیوز)پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے فتح علی بازار میں با رودی مواد پھٹنے سے دو بچے جاںبحق تین زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے فتح علی بازار میں بچے درخت کے نیچے کھیل رہے تھے کہ اچانک بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور پہنچا دیا گیا ہے ۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے