بلوچستان کے طلبہ و طالبات کیلئے دنیا کے 100سے زائد جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالر شپس ،رواںسال کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے لیے دنیا کی 100 سے زائد بہترین جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے لیے رواں سال کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ اپنے نوجوانوں کی تعلیم و تحقیق میں سرمایہ کاری، بلوچستان کے روشن مستقبل میں ہماری اجتماعی سرمایہ کاری ہے۔ بلوچستان کا مستقبل بندوق تھام کر پہاڑوں میں چھپنے والے نہیں، بلکہ علم و تحقیق کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہمارے نوجوان تعمیر کریں گے۔
Load/Hide Comments


