افغانستان کی واخان کے راستے چین تک سڑک تک تکمیل ، دور دراز علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کیلئے پر عزم

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)پہلی بار افغانستان کا چین کے ساتھ براہ راست زمینی راستہ قائم ،افغانستان کے صوبہ بدخشان میں واخان روڈ کا تعمیراتی کام مکمل ہوگیا، جو اب باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا،یہ روڈ افغانستان کو واخان کوریڈور کے ذریعے چین سے ملاتا ہے۔روڈ پاکستان کے ضلع چترال کے سرحدی علاقے بروغیل سے چین کی سرحد پر واقع زیرو پوائنٹ تک 121 کلومیٹر طویل،جس کی تعمیر دو مراحل میں مکمل کی گئی۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 365 ملین افغانی لاگت آئی ہے،وزیر دیہی بحالی و ترقی مولوی عبداللطیف منصور نے اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ کی تکمیل مواصلاتی نظام کی بہتری اور افغانستان کے علاقائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔دریں اثنا افغان عبوری حکومت کے نائب ترجمان ملا حمداللہ فطرت نے کہا کہ قیادت ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے، تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں