خلیجی ممالک میں کشیدگی، فضائی آپریشن ایک بار پھر بحران کا شکار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہوگیا۔لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے دیگر ایئرپورٹس سے سعودی عرب، بحرین، دبئی اور دیگر ممالک جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ اور گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ لاہور سے جدہ اور ریاض جانے والی 7 سے زائد پروازوں کو سعودی عرب کے دیگر ایئرپورٹس پر لینڈنگ کرائی گئی۔ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 21 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز سے متعلق تازہ معلومات ضرور حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں