پاکستان کیلئے افغانستان سے پھیلنے والی دہشت گردی محض الفاظ کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان کا کہنا تھا افغانستان سے پھیلنے والی دہشتگردی ہمسائیہ ممالک خصوصاً پاکستان کےلیے سنگین خطرہ ہے، ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پر تحفظات پیش کیے، افغان طالبان وفد نے ماسکو فارمیٹ کے گزشتہ اعلامیے میں دہشتگردی سے متعلق مو¿قف برقرار رکھنے سے اتفاق نہیں کیا، پاکستان کیلئے افغانستان سے پھیلنے والی دہشتگردی محض الفاظ کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ آئندہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں پاکستان کی شرکت سے متعلق فیصلہ قبل از وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں