خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ عوامی مفاد میں ایک ناگزیر اقدام ہے ، ظہور بلیدی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر بلوچستان ظہور بلیدی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئینی عمل اور بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کے ذریعے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ عوامی مفاد میں ایک ناگزیر اقدام ہے۔ 2024 کے انتخابات کے بعد حکومت چلانے کے لیے بھرپور سیاسی گنجائش ملنے کے باوجود، پی ٹی آئی نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی سیاست کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ پاکستان میں اس طرح کی آئینی مداخلت کی نظیریں موجود ہیں۔ امن کی بحالی، شہریوں کے تحفظ اور جوابدہ طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کو جماعتی مفادات پر فوقیت دی جانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں