شیخ رشید کس کو آنسو گیس سے ڈرا رہے ہیں، ، پلوشہ خان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کس کو آنسو گیس سے ڈرا رہے ہیں، عوامی قوت کے سامنے بڑے بڑے ڈکٹیٹر ڈھیر ہوگئے عمران نیازی تو صرف کٹھ پتلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنی وزارت کی خیر منائے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ شروع ہوا تو عمران نیازی ملک چھوڑ کر بھاگیں گے۔ 23مارچ کے بعد عمران خان کو ملک سے بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں