نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی وفات سے بلوچستان کے عوام ایک باوقار قبائلی رہنما سے محروم ہوگئے، نواب ثناءاللہ زہری
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے ہمراہ بگٹی ہاﺅس کراچی آمد، سابق وزیر اعلی نواب ثناءاللہ خان زہری اور صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے نوابزادہ شازین بگٹی اور نوابزادہ وشین بگٹی سے نوابزادہ جمیل بگٹی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ تعزیت کے موقع پر نواب ثناءاللہ خان زہری نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور نواب اکبر خان بگٹی کے فرزند نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی ناگہانی وفات کو بگٹی قوم اور بلوچستان کے لیے بڑا نقصان قرار دیا، نواب ثناءاللہ خان زہری نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور قبائلی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی وفات سے بلوچستان کے عوام ایک باوقار قبائلی رہنماءسے محروم ہوگئے، انہوں نے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سردار زادہ میر ظفر اللہ ساسولی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد ایوب قریشی، سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی میر محمد اقبال زہری، چیئرمین عبدالحمید شیخ، عبدالخالق زہری ودیگر پارٹی اراکین بھی نواب ثناءاللہ خان زہری کے ہمراہ تھے۔


