خضدار، تنظیمی رہنماکے بھائی کے قتل کیخلاف بی ایس او پجار کا احتجاجی مظاہرہ

خضدار(نمائندہ انتخاب) بلوچ اسٹو ڈنس آرگنائزیشن کے سابق چیئر مین کریم بلوچ کے بھائی کے قتل کے خلاف بی ایس او پجار کا احتجاجی مظاہرہ، بلوچ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ضلعی رہنما بابل بلوچ کی قیادت میں احتجاجی ریلی ان کے دفتر سے نکالی گئی جو مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا خضدار پریس کلب پہنچ گیا مظاہرہ سے بی ایس او پجار کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک مذموم سازش کے تحت قبائلی اورخانہ جنگی کی کوشش کی جارہی ہے جس طرح ہمارے پہلے کے نوجوانوں کو مختلف حیلوں اور بہانوں سے قتل کردیا گیا اس طرح کی حالات پید کر نے کے لئے عبد الواحد بلوچ کو گنداوہ میں قتل کردیا گیا اور بر سرے بازار قتل کی واردات کرکے قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے بد قسمتی یہ ہے انتظامیہ اور پولیس نے اس واقعہ پر کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی نہ کہ وہ وہ ایف آئی آر درج کررہے ہیں اس لئے ہم آج کے اس احتجاجی مظاہرہ کی توسط سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عبد الواحد بلوچ کے قاتلوں کو فوری طور پر گر فتار کرکے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے مجبور ہونگیں اس احتجاج میں لانگ مارچ او ر غیر معینہ مدتکے لئے قومی شاہراہ کی بند ش شامل ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں