انتظامیہ نے زبردستی اٹھانے کی دھمکی دی ہے، اپنے مطالبات پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے، سمی بلوچ
اسلام آباد(انتخاب نیوز) اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاجی دھرنے میں شریک لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی سمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے زبردستی اٹھانے کی دھمکی دی ہے، ہم اپنے مطالبات پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے، سمی بلوچ، سمی بلوچ نے مطابق انتظامیہ نے انہیں یہاں سے جانے کو کہا ہے جبکہ نہ جانے کی صورت میں دھمکی دی ہے کہ ہم زبردستی انہیں وہاں سے اٹھائیں گے، سمی بلوچ نے کہا کہ ہمارا یہاں سے تب اٹھیں گے جب ملک کے وزیراعظم عمران خان یہاں آکر یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ ان کے پیارے بازیاب ہونگے، انہوں نے کہا کہ پولیس کی دھمکی کے بعد ہم نے لواحقین کے ساتھ بات کی مگروہ یہاں سے اٹھنے کیلئے کسی بھی طرح تیار نہیں ہیں۔
Load/Hide Comments


