جنگ زدہ علاقے میں بعض مقامات پر سیزفائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں، شہباز شر یف

ویب ڈیسک ؛ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیزفائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعطم نے کہا کہ جنگ زدہ علاقہ میں بعض مقامات پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی اطلاعات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیزفائر کی یہ خلاف ورزیاں متاثر کر رہی ہیں، تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ وہ 2 ہفتوں کی سیزفائر کا احترام کریں، اس مدت پر باہمی اتفاق ہوا ہے، تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندے اسٹیو وٹکاف، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کو بھی مخاطب کیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے سپریم سیکیورٹی کونسل کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا کو 10 نکاتی تجویز دی ہیں، جن کو حتمی شکل اسلام اباد میں امریکا سے بات چیت کے دوران دی جائے گی۔ایران کا کہنا ہے کہ بات چیت کا اغاز جمعہ 10 اپریل سے ہوگا، دونوں فریقین نے اتفاق کیا تو مذاکرات کی مدت میں توسیع ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں