صحبت پور، فائرنگ سے دو افراد جا ں بحق ، دوزخمی

صحبت پور کے علاقے بھنڈ شہرمیں مسلحہ افراد کی فائرنگ ایک ہی خاندان کے افراد قتل جبکہ دوافراد شدید زخمی ۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ملک محمد علی تھانہ کی حدود گوٹھ بھنڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کے چچااور بھتیجاقتل ہوگئے جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے ایک زخمی شخص کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاڑکانہ ریفرکردیا گیا ۔پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو بیسک ہیلتھ یونٹ صحبت پور منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔پولیس ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں