مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کے انعقاد کا اعلان
مست توکلی انسٹیٹوٹ آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشنز کی جانب سے مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار منعقد کی جارہی ہے. جس میں بلوچ دانشور اور شاعر حضرات مادری زبانوں کی اہمیت، مسائل اور ان کی ترقی و ترویج کیلئے اپنے خیالات کا اظہار اور اپنے کلام سنائیں گے. اس کے علاوہ ایک کتابی میلہ بھی ہوگا.
یقیناً مادری زبان قوم کی وجود کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے. دنیا میں آج وہی قومیں ترقی یافتہ ہیں جنہوں نے اپنی مادری زبانوں پر دن رات محنت کرکے اپنے درس و تدریس کا ذریعہ بنائے ہیں. باشعور قومیں اپنے ترقی کا راز اپنے مادری زبان کو بنایا ہے. بیشک مادری زبان حصول تعلیم کا ایک آسان ذریعہ ہے. ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے تمام اسکولز میں مڈل تک بچے کو اس کی مادری زبان میں تعلیم دی جائے. بلوچ اکثریت علاقوں کے کالجز میں براہوئی اور بلوچی زبان کیلئے الگ ڈیپارٹمنٹس بنائے جائیں. بلوچستان کے تمام ادبی ادارے مادری زبان کے ترقی و ترویج کیلئے ایک ساتھ ملکر خدمات سرانجام دیں.
اسی مقصد کیلئے مست توکلی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 25 فروری 2021 بروز جمعرات کو میر چاکر خان یونیورسٹی سبی میں ایک روزہ مادری زبانوں کے عنوان سے سیمینار، محفل مشاعرہ اور کتابی میلہ منعقد کر رہی ہے. تمام ادیب، شاعر اور زبان دوست عوام شرکت کرکے زبان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے.


