نصیرآباد ریجن کو تعلیمی پسماندگی سے نکالنے میں عملی جدوجہد کر رہے ہیں بی ایس او پجار
کوئٹہ (پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے ممبر طارق عزیز بلوچ اور گہنور بلوچ نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نصیرآباد ریجن میں تعلیمی پسماندگی و اعلیٰ تعلیمی اداروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے نوجوان نسل تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں اور مشکلات میں مبتلا ہیں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تحصیل تمبو میں کئی پرائمری سکولز کی غیر فعالیت کی شنید کا افسوس کی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی انفراسٹیکریچر کو پیچھے دھکیل دینے میں یہاں کے جاگیردار طبقے کی سکولوں پہ قابض اور محکمہ ایجوکیشن کی اسطرف دھیان نہ دینے کی منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ بی ایس او پجار نے روز اول سے بلوچستان کے تعلیمی مساٸل پہ جدوجہد کی ہے انہوں نے کہاکہ تعلیمی حوالے سے نوجوان نسل کو اعتماد میں لے کے انہیں بی ایس او پجار کی سرکلز میں بٹھاکے انہیں تعلیمی اور شعوری طرز پہ گامزن کرینگے انہوں نے آخر میں وزیرتعلیم بلوچستان اور ان مسائل کے نوٹس کا مطالبہ کیا اور مزید کہا نصیرآباد ریجن میں میڈیکل کالج، ٹیکنیشن کالج اور لا ٕ کالج کی اشد ضرورت ہے صوباٸی حکومت بلوچستان نصیرآباد کی ان تعلیمی مساٸل پے نظر ثانی رکھ کے انہیں حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔


