ایرانی سرکار،بلوچستان،کردستان،خوزستان میں اقلیتیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، اقوام متحدہ

نیویارک،اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق کے ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سرکار بلوچستان کردستان اور خوزستان میں اقلیتوں کو نشانہ بناتی ہے، اقوام متحدہ کے نمائندے بائیکل بیچلے نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے نام پر ایران میں جبری گمشدگیاں،گرفتاریاں اور پھانسیاں ہوتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کوئی سیاسی،سماجی آزادی نہیں ہے، انہوں نے مزید تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے سیستان بلوچستان میں احتجاج جاری ہے اور کئی افراد مارے جا چکے ہیں لیکن ایرانی سرکار ابھی تک ہلاک افرادہونے والے افراد کی مکمل رپورٹ شائع نہیں کر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں