جنگ کے طریقے بدل رہے ہیں، علما قوم کی رہنمائی کریں، مولانا محمد خان شیرانی
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے کے مرکزی رہنماء و سابق چیئرمن اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی نے کہاہے کہ مصائب و آفات سے نجات عبادت میں ہیں بغاوت میں نہیں دنیا جنگ کے طریقے بدل رہی ہیں علماء اندھی تقلید کے بجائے حالات و واقعات کے تناظر میں قوم کی رہنمائی کریں ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مولانا محمد خان شیرانی نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا قدم جان عبدالصمد حقیار سنگین خان کاسی سعیدالرحمن سعدالدین خان و دیگر پر مشتمیل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی آڑ میں تبلیغ والوں کو تنگ کرنا قابل مذمت ہے، علما اور مفتی حضرات کے مساجد، مدارس اور خانقاہ بند کرنا ناقابل فہم ہے بلکہ ہمیں مساجد،مدارس،خانقاء اور عبادت گاہوں کو آباد کرناچاہیے تاکہ اللہ کو راضی کرسکیں انہوں نے کہا کہ سنت نبوی کی پیروی میں ہی نجات و کامیابی ہیں احکامات الہی اور تعلیمات نبوی سے بغاوت آفات و مصائب کا سبب ہیں ایسے میں تبلیغ سے تعلق رکھنے والوں کو بے جا تنگ کرنااللہ کو ناراض کرناہے۔