محکمہ مو اصلات وتعمیرات کے 361بر طرف ملاز مین کا احتجاجی کیمپ 20روز جا ری رہا
کوئٹہ: محکمہ مو اصلات وتعمیرات کے 361 بر طرف ملاز مین کا احتجاجی کیمپ 20روز بھی جا ری رہا۔ اس مو قع پر چیئر مین ملاز مین حاجی عبد الحئی مینگل، ڈپٹی چیئر مین کا مران علیزئی، جنرل سیکر ٹری زبیر احمد، سیکر ٹری فنانس عبد المظہر محمدشہی، سیکر ٹری انفا رمیشن ہا شم پٹھان، سوشل ایکٹو سٹ عظیم بولانی سمیت دیگر کہا کہ آپ سب کو بخوبی علم ہے بلو چستان میں نہ کوئی فیکٹری ہے اور نہ ہی انڈسٹری زون مو جود ہے جس سے ہم اپنا پیٹ پال سکیں انہوں نے کہاکہ ہم فا قہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں اگر ہما رے مطالبات نہ ما نیں گئے تو ہم مجبور اً سخت سے سخت اقدمات کی طرف جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
Load/Hide Comments


