ایرانی پارلیمنٹ کے 23 ارکان کرونا کا شکار
تہران،ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان اسداللہ عباسی نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کے 290 ارکان میں سے 23 ارکان نے کرونا وائرس کا شکارہوچکے ہیں جب کہ 40 ارکان کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ کرونا کا شکار ہونیوالوں میں شامل ہیں مگر ان کے بارے میں حتمی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عباسی نے مزید کہا پریس بیانات میں کہا گیا ہے کہ 40 دیگر ممبران پارلیمنٹ کو بھی کرونا انفیکشن ہونے کا شبہ ہے لیکن ان کے ٹیسٹوں کے نتائج ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے پارلیمنٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments