جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک کاآغاز کردیا

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام آٹا و چینی چوروں اورلٹیروں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہے عوام کا سڑکوں پرنکل آنا اس بات کی غمازی کرتاہے کہ عوام پی ٹی آئی کے 18ماہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ ملک پر آئی ایم ایف مسلط کرکے تحریک انصاف نے پاکستان کو غلام بنادیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ نشاط چوک میں مہنگائی کے خلاف مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ 1971میں عبداللہ نیازی نے فوج کو انڈیا کے حوالے کردیاتھا اورآج ان کے جان نشین وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے ملک کی داخلی، خارجی، معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرف IMFکے حوالے کردیاہے پاکستان میں IMFکی حکومت قائم ہے، چینی، آٹا مہنگاکرکے مخصوص حکومتی لوگوں کو فائدہ پہنچایاہے غریبوں پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں،آج ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملاکنڈڈویژن کو بیس سالوں کیلئے ہرقسم ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاجائے انہوں نے کہا کہ حکومت کیساتھ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی پروگرام نہیں۔ اورمہنگائی نے لوگوں سے ان کے جینے کا حق بھی چھین لیاہے اس وجہ سے جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک کاآغاز بھی سوات سے کردیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں