منگچرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق باپ پارٹی کا رہنما زخمی

منگچر(نامہ نگار)منگچر جمعرات کی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ پارٹی کے رہنماء زخمی اور جمعہ کے دن فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق منگچر میں گزشتہ شب جمعرات کی رات کلی گزک میں حاجی دلمراد لہڑی کو نامعلوم افراد نے اس وقت سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جب وہ عشاء کی نماز اداکرکے گھرجارہے تھے انہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیاگیا دوسرے واقعہ میں آج تقریباً چاربجے شام کے وقت فائرنگ سے شعیب احمدولد عبدالوہاب قوم محمدشہی جاں بحق ہوگیا تاہم واقعہ کی نوعیت فوری طورپرمعلوم نہیں ہوسکی

اپنا تبصرہ بھیجیں