احتساب عدالت لاہور، سیاسی شخصیات کےکیسز میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

عدالتوں میں صرف ملزمان ان کے وکلا ،گواہ اور متعلقہ عملے کو داخلے کی اجازت ہوگیلاہور میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث احتساب عدالت میں سیاسی شخصیات کے کیسز میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کو انتظامات کا حکم دے دیا ہے۔
این سی او سی کا کورونا کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش، لاک ڈاؤن میں توسیع پر غور
عدالت کا کہنا ہےکہ سیاسی شخصیات کےکیسز کی سماعت پر غیر متعلقہ افرادکی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہوتی ہے،کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سب کی حفاظت ضروری ہے، عدالتوں میں کورونا وائرس کے اثرات کم کرنے کے لیے ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کا کہنا ہےکہ عدالتوں میں صرف ملزمان ان کے وکلا ،گواہ اور متعلقہ عملے کو داخلے کی اجازت ہوگی،میڈیا کے محدود نمائندگان بھی کمرہ عدالت میں کیسز کی کارروائی میں موجود ہوں گے، سی سی پی او لاہور عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں