تربت، انٹرنیٹ سروس انتہائی سست، صارفین کو پریشانیوں کا سامنا
تربت(نمائندہ انتخاب) پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس انتہائی سست رفتاری کا شکار، صارفین کو پریشانیوں کا سامنا، تربت میں انٹرنیٹ کے حصول کاواحد ذریعہ پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل سروس انتہائی سست رفتاری کاشکارہونے سے صارفین کو شدیدمشکلات وپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے، اس جدید دورمیں بھی پی ٹی سی ایل صارفین انٹرنیٹ کی معیاری سہولت سے محروم ہیں، پی ٹی سی ایل تربت کے صارفین سے بھی بل کی مدمیں وہی چارجز وصول کررہی ہے جو سروس وہ بڑے شہروں میں انتہائی تیزرفتارانٹرنیٹ کی مدمیں صارفین سے وصول کررہی ہے مگر انٹرنیٹ کی اسپیڈ انتہائی کم ہے جبکہ اکثراوقات انٹرنیٹ کام چھوڑ دیتاہے،بار بار تعطل سے صارفین پریشانیوں کے شکارہیں، صارفین نے مطالبہ کیاہے کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو بڑھایاجائے تاکہ صارفین کوکسی قسم کی دقت ودشواری کاسامنا نہ ہو۔
Load/Hide Comments


