لیک ویڈیو نشر کرنے پر چیئرمین نیب نے غصے میں میر شکیل کوگرفتار کروایا، اعتزاز احسن

لاہور،جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ویڈیو لیک کیس نشر کرنے پر چیئرمین نیب نے میر شکیل الرحمان کو غصے میں گرفتار کروایا۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں میر شکیل الرحمان کی رہائی کی درخواست پر سماعت جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔میر شکیل الرحمان کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمان کو شکایت کی تصدیق کی سطح پر گرفتار کیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے، میر شکیل الرحمان کو کوئی سوالنامہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کے خلاف 34 سال پرانا کیس کھولا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں