سینیٹ انتخابات،پارلیمنٹ میں جاسوسی کیمرے نصب کرنے سے عالمی طور جگ ہنسائی ہوئی، نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سینٹ چیئرمین کے انتخابات میں پارلیمنٹ میں جاسوسی کیمرے نصب کرنا اور سیکرٹ بیلٹ کی جانکاری حاصل کرنے کے منفی عمل نے ملک کو عالمی طور جگ ہنسائی سے دوچار کردیا۔ بات سیاست میں مداخلت سے بڑھ گء ہے اب حقیقی سیاست کو سخت بدنام کیا جارہا ہے۔ملک کے سب سے بالا ادارے پارلیمنٹ میں ووٹ پر اثرانداز ہوا جاتا ہے تو عام انتخابات کی کیا وقت ہے۔بلوچستان میں 70 سالوں سے خاندانوں کو عوام پر مسلط کی پالیسی جارہی ہے۔جنھوں نے عوام کو پسماندگی لاچارگی بدحالی و غربت جہالت اور بدامنی سے کی دلدل میں دھکیل رکھا ہے۔2018 کے عام انتخابات میں انہی خاندانوں کو باپ سے نوازاگیا۔بیان میں کہا گیا کہ عوام و ملک کی بقاء صرف اور صرف جمہوریت اور آئین و قانون کی حکمرانی میں ہے۔سیاسی عمل سیاسی جماعتوں کا میدان ہے۔اس لیے وہی اس میں کاریگر ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عوام خود کو اور ملک کو بچانے پی ڈی ایم تحریک سے جوڑے اور لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔تاکہ موجودہ نظام کو عوامی و فلاحی نظام میں تبدیل کیا جائے۔


