افغانستان، یونیورسٹی بس پر مسلح افراد کا حملہ، دو افراد ہلاک، چھ اساتذہ زخمی
کابل: افغانستان میں یونیورسٹی بس پر مسلع افراد کے حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ چھ اساتذہ زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بغلان کے دارلحکومت پل خورمی میں مسلع افراد نے ایک یونیورسٹی بس پر اچانک فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں بس ڈرئیور اور ایک طالبعلم ہلاک جبکہ چھ اساتذہ زخمی ہو گئے۔ زخمی اساتذہ کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
Load/Hide Comments


