تفتان، ایرانی سیکورٹی فورسز نے80 پاکستانیوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا
تفتان:ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 80 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 80 پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 50،خیبر پختون خواہ 2، بلوچستان 01 اور سندھ 27شامل تھے اس کے علاوہ 5 بندے جن کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھا انھیں لیویز انتظامیہ نے واپس ایران کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔


