ضروری مرمت کے سلسلے میں 18مارچ کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس ترسیل بند رہے گی،
کوئٹہ:سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں 18مارچ بروز جمعرات شام چھ بجے تک بروری روڈ، قمبرانی روڈ، سبزل روڈ،کلی ترخہ، وحدت کالونی، سریاب روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور ان سے محلقہ علاقوں کو گیس کی ترسیل بند رہیگی صارفین گیس سے گزارش ہے کہ اس دورانیہ میں متبادل ایندھن کا انتظام کرلیں۔
Load/Hide Comments


