لانگ مارچ کو استعفوں سے منسلک کرنا مناسب نہیں،لانگ مارچ اور استعفے دو الگ آپنشنز ہیں، شازیہ مری
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہاہے کہ لانگ مارچ کو استعفوں سے منسلک کرنا مناسب نہیں۔بدھ کو جاری اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ لانگ مارچ اور استعفے دو الگ آپنشنز ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے استعفوں کو آخری آپشن رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ استعفے سلیکٹڈ کیلئے ایٹم بم کی طرح استعمال ہونے چاہئیں۔ پی پی پی نے پی ڈی ایم کو پارلیمانی آپشنز استعمال کرنے پر آمادہ کیا۔ سات بائے الیکشن میں فتح اور سینٹ میں یوسف رضا گیلانی کی جیت ہمارے موقف کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کو استعفوں سے منسلک کرنا مناسب نہیں ہے۔ پی پی پی جلد سی ای سی کا اجلاس بلوائے گی۔
Load/Hide Comments


