عمران خان بہادری سے کورونا کو شکست دیں گے، حریم شاہ

لاہور:پاکستان کی متنازع ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک بہادر لیڈر ہیں اور اُنہیں یقین ہے کہ وہ اپنی بہادری سے کورونا وائرس کو بھی شکست دے دیں گے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مجھے بہت افسوس ہوا ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’انشائاللّٰہ! ہمارے بہادر لیڈر عمران خان کورونا وائرس سے بھی اُسی طرح لڑیں گے جیسے ملک میں کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں۔‘

حریم شاہ نے کہا کہ ’خان صاحب مجھ سمیت پوری قوم کی دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ’جس بہادری کے ساتھ آپ ملک کی ترقی کے لیے جنگ لڑرہے ہو، اُسی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عالمی وبا کورونا وائرس کو بھی شکست دیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں