اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا

لاہور،پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں۔اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ ہفتے مجھے کینسر کی تصدیق ہوئی میرے علاج کو 4 دن گزر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی اسٹیج ہے، ساتھ ہی نادیہ جمیل نے تمام تر خواتین کو سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں