بی ایس او کو قومی کونسل سیشن کامیابی سے منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ بساک

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بی ایس او کے تنظیمی کونسل سیشن پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم کے لئے کونسل سیشن کا انعقاد تنظیم کے لئے ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے کیونکہ کونسل سیشن تنظیموں کا وہ بالائی ادارہ ہے جو تنظیم کی پالیسیوں کی تشریح کرتا ہے. بی ایس او کا قومی کونسل سیشن کامیابی سے منعقد ہونا قابل تحسین ہے.
مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے طلباء الائنس کے تحت بی ایس او سے اتحاد کرکے بلوچستان بھر میں طلباء کے کئی مشترکہ مسائل کا ایک ساتھ سامنا کیا ہے، آنلائن کلاسز سمیت مختلف سنگین مسئلوں کی حل کے لئے مظاہروں اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشترکہ جدوجہد کرتے رہے ہیں. بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی یہ بخوبی سمجھتی ہے کہ طلباء اتحاد کے زریعے تعلیمی اداروں میں موجود مختلف انتظامی مسائل کے حل کےلیے ایک موئثر جدوجہد کی جاسکتی ہے.
مرکزی ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ جس طرح بلوچستان میں تعلیمی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے اور طلباء کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے. وقت کی ضرورت ہے کہ تمام طلباء تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ایک مشترکہ جدوجہد کریں. کامیاب کونسل سیشن کے بعد ہم یہ امید ظاہر کرتے ہے کہ نئی قیادت اپنی بھرپور توانائیوں کے ساتھ بی ایس او کے تنظیمی سرگرمیوں کو برقرار رکھے گی اور طلباء مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں