بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے جیل گیا تھا، مودی کا دعویٰ
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم مودی نے یہ بات بنگلہ دیش کی آزادی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ڈھاکا میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے وقت ان کی عمر بیس بائیس سال رہی ہو گی، اس وقت انہوں نے گرفتاری بھی دی اور وہ جیل بھی گئے تھے۔ انہوں نے کہا بھارتی اپوزیشن جماعتیں ان پر جھوٹے دعوے کرنے کا الزام لگارہی ہیں۔ واضع رہے بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں مودی کے خلاف مظاہروں کے دوران کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی بھی ہوگئے۔ مظاہرین مودی کی مبینہ مسلم مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
Load/Hide Comments


