بیساک کا کونسل سیشن کامیابی سے اختتام پذیر،ڈاکٹر صبیحہ چیئرپرسن،آصف بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب، تقریب حلف برداری کل ملیر میں ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کامرکزی کونسل سیشن اختتام پذیر،ڈاکٹر صبیحہ چیئرپرسن منتخب، تقریب حلف برداری کل ملیر میں منعقد کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن کامیابی سے اختتام پذیر ہو چکا ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر صبیحہ بلوچ بلامقابلہ یساک کے نئے مرکزی چیئرپرسن جبکہ آصف بلوچ بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تنظیم کا تقریب حلف برداری کل ملیر میں منعقد کیا جائے گا جس کے مہمان خاص بلوچ دانشور میر محمد علی تالپور ہونگے۔ خیال رہے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا مرکزی کونسل سیشن گزشتہ دو دنوں سے کراچی میں جاری تھا جو آج اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا پہلا مرکزی کونسل سیشن نومبر 2018میں منعقد ہوا تھا جس کے مرکزی چیئرمین نواب بلوچ اور جنرل سیکریٹری سلمان بلوچ منتخب ہوئے تھے۔ نئے منتخب چیئرپرسن صبیحہ بلوچ گزشتہ دو سالوں سے مرکزی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ عاصف بلوچ تنظیم کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر رہے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن کا آغاز 26مارچ کو شروع ہوا تھا جو آج اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں