نوکنڈی، آل بلوچستان ملازمین گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر او پی ڈیز اور تعلیمی ادارے بند

نوکنڈی:آل بلوچستان ملازمین گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح نوکنڈی کے اسپتالوں کی او پی ڈیز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔کوئٹہ میں جاری ملازمین کا اپنے تنخواہوں میں اضافے اور چارٹرڈآف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے احتجاجی دھرنا دیے ہوئے ہیں چاغی سے اساتذہ جی ٹی اے بی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیر احمد ایجباڑی پیرامیڈکس کامریڈ اللہ نور بلوچ اور کلر کس حاجی اسداللہ غالب کی قیادت میں ہاکی چوک پہ دوسرے دن بھی دھرنا دئیے ہوئے ہیں چاغی ملازمین گرینڈ الائنس کے رہنماؤں خلیفہ نذیر احمد ایجباڑی،حاجی اسد اللہ غالب اور کامریڈ اللہ نور بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے بلوچستان کے ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے لیکن وہی پر بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ناانصافی کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ2020 -21 کے بجٹ میں بھی ملازمین کے ساتھ ناانصافی کا رویہ رکھا گیا اور ان کی تنخواہوں میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا ڈیمانڈ کی منظوری کا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں