مہنگائی کے اس دور میں سب سے محروم طبقہ سرکاری ملازمین کا ہے، مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، ایچ ڈی پی
کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبے کے سرکاری ملازمین کی تمام تنظیموں کی جانب سے تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت سے مطالبات کی فوری منظوری کے سلسلے میں اقدامات کرنے کی توقع ظاہر کی گئی اور کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے اس دور میں سب سے زیادہ محروم طبقہ ملک اور صوبے کے وہ سرکاری ملازمین ہے جنہیں نہ کسی قسم کے مراعات حاصل ہے نہ ہی ان کی تنخواہیں اتنی ہے کہ اس سے انکا گزر بسر ہوسکیں، ان حالات میں وزیراعلیٰ اورصوبائی حکومت ملازمین کے بارے میں ہمدردانہ غور کرکے ان کے تنخواہوں میں وفاقی حکومت کے اضافے کے برابر اضافہ کرکے ملازمین میں موجود بے چینی اوران کے احتجاج کے خاتمہ کے بارے میں مثبت فیصلہ کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کے ایسے اقدام سے جہاں ان کی زیر دوستی کے بارے میں اچھے تاثرات پیدا ہونگے وہی کم آمدنی والے ملازمین کے ساتھ اپنے ٹرائسفر کی ادائیگی کا موقع میسر آئیگا جس کے نتیجے میں مختلف ادارون کی کارکردگی میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے سرکاری ملازمین صوبے اور تمام محکموں و اداروں مین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس وقت ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے صوبے کے تمام محکموں کے مفلوج ہونے کا باعث بنا ہوا ہے پارٹی نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کے بارے میں مثبت سوچ کے ساتھ فیصلے کئے ہیں اس وقت بھی صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کے مطالبات کو درست اور جائز سمجھتے ہوئے توقع کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت جلد از جلد ان کے حق میں فیصلہ کرکے ملازمین سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری کے سلسلے میں آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں اور ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کریں جس سے کسی بھی معزز حکومتی یا سرکاری ملازم کی دل آزاری ہو۔


