نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر ہو گا تو کارروائی کریں گے، احتساب عدالت
لاہور، لاہور کی احتساب عدالت نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف ریفرنس دائر ہو گا تو کارروائی شروع ہو گی۔احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس داخل دفتر کر دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ تینوں ملزمان کی لاہور ہائی کورٹ ضمانتیں منظور کر چکی ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) ریفرنس کے بغیر کارروائی چلانا ممکن نہیں۔عدالت نے کہا کہ جب تک نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا کارروائی کرنا ناممکن ہے۔ اس لیے جب ریفرنس دائر ہو گا تو عدالت کارروائی شروع کر دے گی۔عدالت نے آگاہ کیا کہ تینوں ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments