اسٹیل ملز کی بحالی کا عمل بند کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:)وفاقی وزراء محمد میاں سومرو اور حماد اظہر نے تمام متعلقہ اداروں کو پاکستان اسٹیل ملز بحالی کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایات کی ہے۔ بدھ کو وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو اور وزیر خزانہ و صنعت و پیداوار حماد اظہر کی زیر صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا اجلاس میں ں سیکرٹری نجکاری، سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز، اور وزارت کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز بحالی کے سلسلے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، اسٹیل ملز کی نیو سبسیڈائری کی تشکیل سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔وفاقی وزراء نے تمام متعلقہ اداروں کو پاکستان اسٹیل ملز بحالی کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایات دی۔ محمد میاں سومرو نے کہاکہ اہم قومی اثاثے کی مقررہ مدت میں بحالی بارے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان کے ویزن کے مطابق ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔


