وزیر اعلی اپنے نام نہاد فوکل پرسن اور نمائندوں کو تنبیہ کریں کہ وفاق صوبائی حکومت سے رابطہ میں ہے، بابر یوسفزئی

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایک غیر منتخب نمائندے کی وفاقی حکومت پر تنقید سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے وزیر اعلی اپنے نام نہاد فوکل پرسن اور نمائندوں کو تنبیہ کرے وفاقی حکومت بلوچستان حکومت اور وزیر اعلی سے رابطہ میں ہے پاکستان تحریک انصاف کی پنچاب حکومت نے بھی بلوچستان حکومت کے لئے ایک ارب روپے کا اعلان کیا وفاقی حکومت کی بلوچستان اور تمام صوبوں کے لئے کی جانے والی کوشیش اور کاوشیں عوام کے سامنے ہیں کسی غیر منتخب شخص جو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرے وزیر اعلی اپنی جانب سے مقرر کردہ فوکل پرسن سے اس بیان پر وضاحت طلب کرے ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی مشکل کی اس گھڑی میں وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی حکومت اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے وزیر اعظم کی جانب سے عوام کے لئے معاشی پیکج اور کنسٹرکشن فیلڈ کے لیے دیا گیا پیکج پاکستان میں مزید ترقی و خوشحالی لائیں گا وزیر اعظم پاکستان بلوچستان میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ہر معاملے پر اعتماد کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے تمام کارکنوں کو عوام کی خدمت اور عوام کے درمیان رہنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں